لاہور( ویب ڈیسک) عام انتخابات 2018ء میں جہاں پاکستان تحریک انصاف کو شاندار کامیابی ملی وہیں پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے کئی اہم حلقوں سے شکست کا سامنا کیالیکن حال ہی میں انکشاف ہو اہے کہ قومی اسمبلی کے ایک حلقہ میں شہباز شریف کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے
11 ارب روپے نچھاور کر دئے گئے۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق پنجاب حکومت نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو انتخابات میں کامیاب کروانے کے لیے ان کے حلقہ انتخاب کے لیے خصوصی طور پر فنڈز جاری کئے ۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے این اے 132 بننے والے حلقے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے بھی اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی نوازشات کی گئیں ۔قومی اسمبلی کے اس ایک حلقہ میں 11 ارب روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو مالی سال 15-2014ء میں اپنے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے لیے 3 ارب 97 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے تھے۔ ۔ مالی سال16-2015ء میں حلقے میں سڑکوں ،گلیوں اور سیوریج کی تعمیر کے لیے 2 ارب 16 کروڑ سے زائد جاری کئے گئے ۔ مالی سال 17-2016ء میں شہباز شریف کے حلقے پر 2 ارب 43 کروڑ سے ز ائد رقم نچھاور کی گئی جبکہ ترقیاتی پیکیج لاہور کے تحت اس حلقے کے لیے مزید 9 کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے ۔ مالی سال 18-2017ء میں میاں شہباز شریف کے حلقہ میں
ترقیاتی کاموں پر2 ارب 24 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی گئی۔تاہم حلقہ کے عوام 11 ارب روپے سے زائد خرچ ہونے کے باوجود گندے پانی ، ٹوٹی سڑکوں، ناکارہ سیوریج اور دیگر مسائل کے باعث آج بھی مایوسی کا شکار ہیں۔۔شہباز شریف کے حلقے میں اس قدر خطیر رقم کے اخراجات ہونے کے باوجود عوام کے مسائل اس رقم پر سوالیہ نشان ہیں اور علاقہ مکینوں کی بے بسی اور خراب حالت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ تمام پیسے ان کی فلاح و بہبود اور ان کو سہولیات دینے کے لیے تو ہرگز استعمال نہیں کیے گئے تھے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے،سپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے اور اس میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اور کوئی رہائش اختیار نہیں کر سکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ کیا معاہدہ کیا ہے آگے چل کر دیکھا جائے گا،یہ ایم کیو ایم کی مرضی ہے، کیا لیا ہے کیا دیا ہے؟عمران خان کے وزیراعظم ہاوس میں رہنے کی جگہ سپیکر ہاوس میں رہائش اختیار کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے لیے ان کا اپنا گھر موجود ہے، عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے،سپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے اور اس میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اور کوئی رہائش اختیار نہیں کر سکتا۔