لاہور (ویب ڈیسک) سابق گورنر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم احمد محمود نے ملک کے وسیع تر مفاد میں قومی ایجنڈا کی تشکیل اور اس پر کاربند ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاش عمران خان اپنے انتخاب کے بعد بھرپور سیاسی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی
سلمان غنی اپنی تحریر میں لکھتے ہیں۔۔۔۔ سیاسی قوتوں کی جانب صلح کا ہاتھ بڑھائے ، اگر یوسف رضا گیلانی جیسا شخص نوے نشستوں کے ساتھ ایوان میں آ کر سارے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکتا تھا تو عمران خان کیوں نہیں، اب بھی گیند ان کی کورٹ میں ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں۔ سیاسی طرز عمل کا ثبوت دیں اور سیاسی قوتوں کی طرف صلح کا ہاتھ بڑھائیں۔دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے اور آگے چلانے کیلئے اچھا ہے کہ صوبائی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کی جائے سب کو اسکا حق دیا جائے ۔ پنجاب کے محاذ کو گرم کرنے کی بجائے اچھا ہوتا کہ یہاں اکثریتی جماعت کو حکومت سازی کا حق ملتا۔ آج جنہیں ساتھ ملا کر حکومت مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ خود حکومت کو جینے نہیں دیں گے یہ منتخب حکومتوں کو یرغمال بنا لیں گے ۔ عمران خان پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں ہمیشہ کیلئے تاریخ میں امر رہیں گے ۔دوسری جانب پاکستان کے متوقع وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن
واپسی ہمارا عزم ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی اور نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تھامس ڈریو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد کیے گئے عمران خان کے خطاب نے برطانیہ میں نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت تحریک انصاف کی حکومت سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ 22 لاکھ بچوں کو اسکول بھجوانے کے لیے حکومت پاکستان کی مدد کی جائے گی اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے اور منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔