Friday November 1, 2024

عمران خان کا بڑا فیصلہ: چوہدری مونس الٰہی کو کون سی وزارت دی جانے والی ہے؟ خبر آتے ہی (ن) لیگیوں میں کھلبلی مچ گئی

عمران خان کا بڑا فیصلہ: چوہدری مونس الٰہی کو کون سی وزارت دی جانے والی ہے؟ خبر آتے ہی (ن) لیگیوں میں کھلبلی مچ گئی ۔۔۔۔لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالہ میں رات گئے تک اجلاس جاری رہا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کپتان

کی کابینہ کے ممکنہ کھلاڑیوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں بڑے بڑے نام شامل کر لیے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بنی گالا میں رات گئے تک جاری اجلاس میں جو نام فائنل ہوئے ہیں ان میں صدر پاکستان کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال ( علامہ اقبال کی بہو ) وزارت عظمیٰ کے لیے عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے عارف علوی،وزیر داخلہ ۔ شاہ محمود قریشی،وزیر خارجہ کے لیے خسرو بختیار کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ وزیر خزانہ ،اسد عمر ہونگے اور وزیر دفاع کے لیے شیریں مزاری کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ وزیر قانون فروغ نسیم،وزیر ریلوے شیخ رشید،وزیر اطلاعات

فواد چودھری،وزیر صحت ڈاکٹر غزنہ خالد،وزیر انسانی حقوق ، چودھری سرور،وزیر تجارت عمر ایوب ،وزیر بجلی و پانی پرویز خٹک، وزیر سپورٹس، مونس الہیوزیر پورٹس اینڈ شپنگ، غلام سرور خان ،وزیر خوراک و زراعت علی امین گنڈاپور،وزیر امور کشمیر شفقت محمود،وزیر تعلیم میجر طاہر صادق ہونگے۔ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھاتے ہی اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیں گے ۔

FOLLOW US