کراچی(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی ملک میں شاندار کامیابی کے مثبت اثرات تجارت و صنعت پر بھی آرہے ہیں ڈالر کی قیمت میں کمی کے رجحان کو تاجر برادری کی جانب سے مثبت عمل قرار دیا کیونکہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملکی قرضوں کا حجم بھی بڑھ جاتا ہے اور
ڈالر کی قدر میں کمی سے قرضوں کا حجم بھی کم ہوجاتا ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے متوقع طور اسد عمر کو وزیر خزانہ بنانے کے بنانے کی باز گشت نے بھی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ اسد عمر ایک بہترین وزیر خزانہ ثابت ہونگے۔ کراچی کے وہ تاجر جو اسد عمر سے رابطے میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسد عمر کو مالیاتی امور کو بہتر کرنے کے لئے ٹاسک دیا، اور ان کو سیاسی سر گر میوں کو دور ر ہ کرکے صرف معیشت کو بہتر کرنے کی ذمہ داری دی ہے، جس کے بعد اسد عمر نے پاکستان کے بڑے بڑے سر مایہ کاروں ، تاجروں اور صنعت کاروں سے بھی رابطے شروع کردئیے ہیں ، اسطرح اسد عمر نے ملکی بینکوں کے سر براہوں سے رابطے کے علاوہ عالمی مالیاتی اداروں سے بھی رابطے کئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے متوقع وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر
تھامس ڈریو نے عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی اور نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تھامس ڈریو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد کیے گئے عمران خان کے خطاب نے برطانیہ میں نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت تحریک انصاف کی حکومت سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ 22 لاکھ بچوں کو اسکول بھجوانے کے لیے حکومت پاکستان کی مدد کی جائے گی اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے اور منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔