کپتان کے ایک فیصلے نے تحریک انصاف کو پنجاب میں بکھرنے سے بچا لیا ۔۔۔۔ گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ نام سامنے آتے ہی پنجابیوں نے بھنگڑے ڈالنے شروع کر دیئے ۔۔۔۔لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالہ میں رات گئے تک اجلاس جاری رہا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کپتان کی وفاقی کابینہ
کے بعد پنجاب اور دہگر صوبوں کی کابینہ کے حوالے سے بھی ایسے فیصلے کر لیے گئے ہیں کہ مخالفین پر سکتہ طاری ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنی گالا میں رات گئے تک جاری اجلاس میں جو نام فائنل ہوئے ہیں ان میں صدر پاکستان کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال ( علامہ اقبال کی بہو ) وزارت عظمیٰ کے لیے عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے عارف علوی ہونگے جبہ پنجاب میں گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے علیم خان ، وزیر اعلی پنجاب کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری پرویز الٰہی کانام فائنل کیا گیا جبکہ پنجاب کے وزراء کے نام حکومت سازی مکمل کرنے کے بعد فائنل کیے جائیں گے ۔ اس طرح گورنر سندھ کے لیے نعیم الحق،گورنر کے پی کے کے لیے نور ،کزئی
اور وزیراعلی خیبر پختونخوا عاطف خان اوراسپیکر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ہونگے۔ واضح رہے کہ مرکز میں وزیر داخلہ ۔ شاہ محمود قریشی،وزیر خارجہ کے لیے خسرو بختیار کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ وزیر خزانہ ،اسد عمر ہونگے اور وزیر دفاع کے لیے شیریں مزاری کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ وزیر قانون فروغ نسیم،وزیر ریلوے شیخ رشید،وزیر اطلاعات فواد چودھری،وزیر صحت ڈاکٹر غزنہ خالد،وزیر انسانی حقوق ، چودھری سرور،وزیر تجارت عمر ایوب ،وزیر بجلی و پانی پرویز خٹک، وزیر سپورٹس، مونس الہیوزیر پورٹس اینڈ شپنگ، غلام سرور خان ،وزیر خوراک و زراعت علی امین گنڈاپور،وزیر امور کشمیر شفقت محمود،وزیر تعلیم میجر طاہر صادق ہونگے۔ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھاتے ہی اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیں گے ۔