اسلا م آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے شوگر ملز منتقلی کیس ملتوی کرنے کی وکیل شریف خاندان کی استدعا مسترد کردی ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کیساتھ جھوٹ بول کر ملزلگائی گئیں ،بہتر ہوگا ملز منتقل کردی جائیں ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے شریف خاندان شوگر ملز منتقلی کیس
کی سماعت کی،وکیل شریف خاندان نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے ،عدالت نے کہا کہ عدالت نے شوگر ملزمنتقلی کیس ملتوی کرنے کی استدعا مستردکردی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جس نے وقت لیناہے ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ روپے جمع کروائے،ان شوگر ملوں نے ایک سیزن مفت میں کریشنگ کر لی ،ایک آپشن ہے کہ ملز کو واپس اصل جگہ منتقل کرلیں ۔وکیل حسیب وقاص نے کہا کہ مجھے اپنے موکل سے ہدایات لینے دیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ کیاآپ کے موکل کو عدالت سے شرم آتی ہے ،عدالت کیساتھ جھوٹ بول کر ملزلگائی گئیں ،بہتر ہوگا ملزم منتقل کردی جائیں ۔