لاہور (نیوزڈیسک) بنی گالہ میں عمران خان تحریک انصاف کے رہنماوں کیساتھ مشاورت کرکے وزیراعلی پنجاب کیلئے مختلف ناموں پر غور کر رہے ہیں۔۔وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی فہرست میں مزید 2نام شامل ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی فہرست میں یاسر ہمایوں اور میاں اسلم اقبال کے نام بھی
شامل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نیب نوٹسز کے بعد عبدالعلیم خان کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔پہلے ایک خبر کے مطابق علیم خان پنجاب کے وزیراعلی بننے کیلئے فیورٹ امیدوار تھے۔ تاہم تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان علیم خان کو وزیراعلی پنجاب بنانے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔۔عمران خان پہلے ہی یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ نیب زدہ منتخب امیدواروں کو کابینہ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ علیم خان نے پارٹی پر بہت پیسہ خرچ کیا ہے لیکن علیم خان کا نام نیب انکوائری میں بھی شامل ہے جب کہ ان کا نام پانامہ لیکس میں بھی آ چکا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے کئی رہنماوں نے بھی علیم خان کو وزیراعلی بنانے کی مخالفت کی ہے۔ جبکہ شاہ محمود قریشی کا نام بھی وزارت اعلیٰ کے لیے فائنل نہیں ہو سکا۔خبر سامنے آئی تھی کہ شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے سے معذرت کی ہے۔جب کہ وزیراعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔فواد چوہدری بھی وزیراعلی پنجاب کے ناموں کی لسٹ میں ہیں۔تاہم ان کا نام بھی ابھی فائنل نہیں ہو سکا۔کچھ سیاسی مبصرین کے مطابق فواد چوہدری میں پنجاب میں تبدیلی لانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔فواد چوہدری نوجوان ہیں اور ان پر کوئی داغ بھی نہیں ہے۔ضرب بھی کاری لگاتے ہیں۔جیسے ضلع جہلم میں لگائی۔تاہم فواد چوہدری کا نام بھی ابھی فائنل نہیں ہو سکا۔۔یاسمین راشد کا نام بھی بطور وزیراعلی پنجاب سامنے آیا تھا اور انہیں اس حوالے بہت مضبوط امیدوار قرار دے دیا جا رہا تھا۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ یاسمین راشد کو وزیر صحت بنایا جا ئے گا۔توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان 2 روز میں کر دیا جائے گا۔