Friday November 1, 2024

اقتدار تو گیا اب جیل بھی جائیں گے،فواد حسن فواد نے سنگین ترین الزامات کا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) افواد حسن فواد کے اہم انکشافات نے شہباز شریف کے لیے پریشانی کھڑی کردی۔ نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری اور شریف خاندان کے چہیتے افسر فواد حسن فواد نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں سنگین الزامات کا ملبہ شہباز شریف کے سر ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری اور شریف خاندان

 

کے چہیتے افسر فواد حسن فواد نے بھی گرفتاری کے بعد شریف خاندان کے بھانڈے پھوڑنا شروع کر دئیے ہیں ۔کچھ عرصہ پہلے کی خبر کے مطابق فواد حسن فواد کے انکشافات نے مریم نواز کو اور نواز شریف کے لیے بڑی مصیبت کھڑی کر دی تھی۔فواد حسن فواد کا بتانا تھا کہ آفس ہولڈر نہ ہونے کے باوجود بہت سے معاملات مریم نواز کے نام سے چلتےیہاں ےتک کہ غیر قانونی بھرتیوں میں بھی مریم نواز کا ہاتھ ہوتا تھا۔انکا کہنا تھا کہ مریم نواز نے صرف پی ٹی وی اور ریڈیو ہی میں نہیں بلکہ دیگر وزارتوں میں بھی اپنے بندے بھرتی کروا رکھے تھے جو بظاہر تو ملازمت کرتے تھے لیکن درحقیقت وہ مسلم لیگ ن کے لیے کام کررہے تھے۔اس حوالے سے تازہ ترین معلومات کے مطابق فواد حسن فواد نے شہباز شریف کے خلاف اہم بیانات دے کر ان کے خلاف نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحقیقات کے دوران سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے سابق وزیراعلی پنجابشہباز شریف کے بارے میں مزید انکشافات کر ڈالے ہیں جن میں انہوں نے متعدد بے قاعدگیوں کا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا ہے۔انہوں نے نیب کی جانب سے آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات میں بتایا ہے کہ شہباز شریف اور وہ ٹھیکہ دینے سے متعلق ایک پیج پر نہیں تھے۔انکے انکشافات کے مطابق شہباز شریف کاسا ڈویلپرز اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے حق میں تھے جبکہ فواد حسن فواد اورنج ہولڈنگ کمپنی کو ٹھیکہ دلوانا چاہتے تھے۔ فواد حسن فواد کے مطابق شہباز شریف کے کہنے پر کاسا ڈویلپرز کو ٹھیکہ دیا گیا۔اس سب کے بعد شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے اور نیب شہباز شریف کے خلاف تیزی سے ٹھوس ثبوت حاصل کررہی ہے۔

FOLLOW US