Sunday May 19, 2024

بریکنگ نیوز! نریندر مودی پاکستان کا دورہ کریں گے یا نہیں،بھارت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی حکومت نے نریندر مودی کے دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کردی، بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق تحریک انصاف یا پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے کوئی دعوت نہیں بھیجا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کی

 

خبروں کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف یا پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے دورہ پاکستان کا کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا۔اس قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کے لیے دفتر خارجہ سے بات کی ہے۔تحریک انصاف نے دفتر خارجہ سے اعلی رتبہ رکھنے والے غیر ملکی افراد جن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں کو تقریب کے لیے مدعو کیے جانے کے اماکانات پر رائے طلب کی ہے۔ تحریک انصاف اس حوالے سے دفتر خارجہ کے جواب کی منتظر ہے۔علاوہ ازیں تحریک اںصاف نے عامر خان، کپل دیو، سنل گواسکر سمیت کئی نامور ستاروں کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔ان خبروں کے حوالے سے تحریک اںصاف کے رہنما فیصل جاوید خان کی جانب سے بھی وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے کسی بھی غیر ملکی شخصیت کو وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب انتہائی سادگی سے ایوان صدر میں منعقد ہوگی، جس میں کسی خاص مہمان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

FOLLOW US