Friday November 1, 2024

کپتان کے وزیراعظم بننے کے سپنوں پر پانی پھر گیا۔۔ اپوزیشن نے عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے دھماکہ خیز منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی نے عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے وزیراعظم کا مشترکہ امیدوار لانے کی حامی بھر لی، عمران خان کو اتنی آسانی سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن وزیراعظم کا مشترکہ امیدوار میدان میں اتارے گی: خورشید شاہ۔۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام

 

انتخابات میں تحریک اںصاف نے توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی۔ 25 جولائی کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے وفاق میں 115 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں کلین سوئپ کیا اور پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہیں۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کو ذریعے حکومت قائم کرنے اور عمران خان کو وزیراعظم منتخب کروانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کیے جا چکے ہیں۔ ممکنہ طور پر عمران خان 11 یا 12 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی خواہش تھی کہ وہ

 

وزارت عظمیٰ کا حلف کسی عوامی مقام پر عوام کے درمیان لیں، تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث ان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر میں لیں گے۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ اس نے وفاقی حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کر لیے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کچھ اور ہی کہنا ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک اںصاف کو اب بھی حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی نے عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے وزیراعظم کا مشترکہ امیدوار لانے کی حامی بھر لی ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اتنی آسانی سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن وزیراعظم کا مشترکہ امیدوار میدان میں اتارے گی ۔

FOLLOW US