Friday November 1, 2024

نہ بنی گالہ،نہ زمان پارک اور نہ ہی وزیر اعظم ہاؤس۔۔۔۔۔ وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد عمران خان کہاں رہے گے؟ کپتان کے ایک فیصلے نے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کر د

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عام انتخابات میں فتح کے بعد عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاﺅس میں رہائش نہیں رکھیں گے، اس حوالے سے پارٹی جلد فیصلہ کرے گی۔ اب اس بات کا فیصلہ ہو گیا ہے اور انہوں نے ایسا گھر مانگ لیا ہے

کہ سن کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا۔ڈیلی ڈان کے مطابق عمران خان کے پاس ایک آپشن یہ تھی کہ اپنے بنی گالا والے گھر کو ہی اپنی آفیشل رہائش گاہ بنا لیں لیکن سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں ایسا کرنے سے منع کیا گیا جس پر وہ رضامند بھی ہو گئے۔اس کے بعد انہیں منسٹرز انکلیو میں رہائش رکھنے کی تجویز دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی ہے اوراپنی رہائش کے لیے منسٹرز انکلیو کا سب سے نچلی کیٹیگری والاگھر مانگ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منسٹرز انکلیو میں ایسے فلیٹ بھی ہیں جو نچلی کیٹیگری میں آتے ہیں لیکن وزیراعظم کے عہدے کے لیے جو پروٹوکول لازمی ہے ایسے گھر میں اس پر عملدرآمد ممکن نہیں ہو پائے گا۔ سینئر افسران نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فلیٹ کی بجائے کوئی گھر استعمال کر لیں جس پر وہ رضامند ہو گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے گھروں میں بھی سب سے کم درجے کا گھر مانگا ہے

FOLLOW US