Friday November 1, 2024

تحریک انصاف اور ق لیگ کا اتحاددود دن بعد ہی خطرے میں پڑ گیا، بری خبر آگئی

لاہور(نیوزڈیسک)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑگیا کیو نکہ پی ٹی آئی نے پرویز الہیٰ کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سے انکار کر دیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے

میں دونوں سیاسی جماعتوں کا شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑتا نظر آرہا ہے۔ تحریک انصاف نے اسپیکر کے عہدے کیلئے ق لیگ سے پرویز الہٰی کے بجائے دوسرا نام مانگ لیا ہے۔ ق لیگ کو پنجاب اور وفاق میں ایک، ایک وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ صوبے میں ایک مشیر بھی دیا جائے گا۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان پرویز الہٰی کو اسپیکر بنانے پر اتفاق ہوگیا تھا۔

FOLLOW US