اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے وہ پمز اسپتال میں زیر علاج رہے ہیں لیکن ان میں سے کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔ خبریں چل رہی تھیں کہ نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور ان کو دل کا دورہ پڑ گیا ہے ۔ دل کا دورہ پڑنے کا مطلب ان کو
ہارٹ اٹیک آگیا ہے لیکن اس کے برعکس وہ بالکل صحتیاب ہیں اور ان کا پمز میں علاج چل رہا تھا۔ان سب کو اس بات کا علم تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کچھ چیزیں قدرت عیاں کرتی ہے ، وہاں نواز شریف اسپتال میں ہیں اور یہاں یہ لوگ ہنس کھیل رہے ہیں، ان کے چہروں پر پریشانی کے کوئی تاثرات نہیں ہیں۔ یہ سب اکٹھے بیٹھے ہوئے ہیں اور مزے اُڑا رہے ہیں۔لیکن ہماری دعا یہی ہے کہ اللہ نواز شریف صاحب کو صحت دے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہو کیا رہا ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجابشہباز شریف اب خاموش ہو کر بیٹھ گئے ہیں اور پنجاب کی حکومت سے بھی پیچھے ہو گئے ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو کہا گیا ہے کہ آپ پنجاب حکومت سے بھی ہٹ جائیں۔اڈیالہ جیل میں قید مریم کا کہنا ہے کہ حمزہ کسی صورت آگے نہ آئے، انتخابات کے بعد حمزہ شہباز دو مرتبہ نظر آئے اور ان دو دنوں میں وہ کافی خوش و خُرم تھے جب انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ اس دن سے لے کر اب تک حمزہ شہباز نظر ہی نہیں آئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر سخت الفاظ میں کہا جائے تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بالکل شٹ اپ کال دے دی گئی ہے اور پارٹی کے سینئیر رہنمآں کو کہا گیا ہے کہ اگر مسلم لیگ نمیں پنجاب کی حکومت آئی تو کسی کو بھی عہدہ دے دو لیکن حمزہ شہباز کو کچھ نہیں دینا ۔