Friday November 1, 2024

بریکنگ نیوز! وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا کے نام فائنل۔۔اہم خبر آگئی

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ عاطف خان ،،گورنر ارباب شہزاد۔۔۔خیبر پختونخواہ میں دونوں اہم عہدوں کے لیے نام فائنل کر لئے گئے۔ چند ہی روز میں عاطف خان اور ارباب شہزاد دونوں ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک میں تحریک انصاف کی نئی حکومت بننے جارہی ہے، تحریک انصاف 115نشستوں

کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ، مسلم لیگ ن 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ پیپلزپارٹی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔اب تحریک انصاف کی حکومت بننے میں کوئی دو رائے نہیں رہی۔مرکز میں حکومت بنانے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ میں بھی سادہ اکثریت کے ساتھ خود مختار حکومت بنائے گی جبکہ پنجاب میں حکمران جماعت کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتیں ہی پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پر تول رہی ہیں اور اس سلسلے میں آزاد امیدواروں سے رابطے جاری ہیں۔وفاق میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں میں تبدیلی آرہی ہے۔چاروں صوبوں کے گورنروں نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پہلے صرف محمد خان اچکزئی کا استعفیٰ آیا تھا جس کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی استعفا دیا۔۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا بھی گورنر کےعہدے سے مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔جس کے بعد وزرائے اعلیٰ کے بعد گورنروں کے نام بھی تحریک انصاف میں زیر بحث آ رہے ہیں۔اس موقع پر خیبرپختونخواہ کے لیے جہاں عاطف خان کا نام حتمی کرلیا گیا ہے وہاں ارباب شہزاد کو بھی گورنر بنائے جانے کا حتمی فیصلی کرلیا گیا اور چند ہی روز میں دونوں ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

FOLLOW US