Friday November 1, 2024

تحریک انصاف کے جیتتے ہی شیخ رشید کی فرمائشیں بڑھ گئیں، عمران خان سے ایسی خواہش کر دی کہ کپتان نے سنتے ہی انکار کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 کے ضمنی انتخاب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے قریبی عزیز کو الیکشن لڑوانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے پاکستان تحریک انصاف نے مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان این اے 60 میں پارٹی کارکنوں کے دباؤ

پر پاکستان تحریک انصاف کے کسی رکن کو پارٹی ٹکٹ دے کر الیکشن لڑوائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ شیخ رشید نے اسپیکر قومی اسمبلی یا پھر وزیر داخلہ بننے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد وفاق میں وزارتوں کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 میں ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے دباؤ پر پارٹی میں کسی نئے چہرے کو سامنے لایا جائے گا تاکہ راولپنڈی شہر میں پارٹی کی نمائندگی برقرار رکھی جا سکے ۔ایسے میں شیخ رشید کی خواہش کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ آج صبح ہی سپریم کورٹ آف پاکستان میں این اے 60 میں الیکشن روکنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،،سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔۔سپریم کورٹ نے این اے 60 میں ضمنی انتخاب کروانے کا حکم دے دیا ۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔ چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخاب وقت پر ہونے چاہئیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو سزا ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں انتخاب ملتوی کر دیا تھا اور کہا تھا کہ تمام جماعتوں کویکساں موقع دینا چاہتے ہیں۔

FOLLOW US