اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن نے عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاوس کو استعمال نہ کرنے کے اعلان کی مخالفت کردی، رہنما ن لیگ وحید عالم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس بلاوجہ نہیں بنایا گیا، وزیراعظم ریاست کا سربراہ ہے جس سے دوسرے ممالک کے سربراہان اور رہنما ملاقاتوں کیلئے آتے رہتے ہیں، ایسے میں ان کے قیام و طعام
کا اہتمام وزیراعظم ہاوس میں ہی کیا جاتا ہے، لہذا تحریک اںصاف کے سربراہ کو بھی وزیراعظم ہاوس میں ہی رہائش اختیار کرنی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے 25 جولائی کے انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک اںصاف نے 115 نشستیں حاصل کرکے فتح حاصل کی ہے۔ جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ ن نے 129 جبکہ تحریک انصاف نے 123 نشستیں حاصل کیں۔تاہم اب تحریک اںصاف کا دعوی ہے کہ مسلم لیگ ق اور آزاد امیدواروں کی حمایت کے باعث تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 168 تک پہنچ گئی ہے۔یوں تحریک انصاف باآسانی پنجاب میں حکومت قائم کر لے گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے کیلئے درکار 137 نشستوں کے حصول کیلئے جوڑ توڑ کرنے بھی مصروف ہے۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ عمران خان باآسانی وزیراعظم منتخب ہو کر وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے۔ 25 جولائی کو انتخابات کے بعد اگلے روز تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان نے خصوصی تقریر کی تھی۔اپنی تقریر کے دوران عمران خان نے اعلان کیا تھا وہ وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاوس منتقل نہیں ہوں گے۔ عمران خان نے وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم دوسری جانب ن لیگ نے عمران خان کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔ رہنما ن لیگ وحید عالم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس بلاوجہ نہیں بنایا گیا، وزیراعظم ریاست کا سربراہ ہے جس سے دوسرے ممالک کے سربراہان اور رہنما ملاقاتوں کیلئے آتے رہتے ہیں، ایسے میں ان کے قیام و طعام کا اہتمام وزیراعظم ہاوس میں ہی کیا جاتا ہے۔ وحید عالم خان کا کہنا ہے کہ تحریک اںصاف کے سربراہ کو بھی وزیراعظم ہاوس میں ہی رہائش اختیار کرنی چاہیئے۔ وزیراعظم ہاوس کو چھوڑنے کا اعلان درست نہیں ہے۔