کراچی (نیوزڈیسک) عمران خان نے کہا کہ جو لوگ بھی وزیر بنیں گے وہ 1300 سی سی گاڑی استعمال کریں گے، عمران خان کی بات سن کر بیٹھے ہوئے رہنمائوں نے کیا جواب دیا؟۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر بننے والے رہنماءحکومتی گاڑیاں استعمال نہیں کریں
گے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت سے سوال کیا گیا کہ ’تحریک انصاف کے نوجوان حماد اظہر نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے تو کیا یہ سوچ پوری پی ٹی آئی میں ہے کہ صاحب حیثیت رہنماءحکومتی اشیاءاستعمال نہیں کریں گے اور تنخواہیں اور مراعات نہیں لیں گے؟‘نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ ’یار یہ خان صاحب عجیب آدمی ہیں۔۔۔‘ عام انتخابات میں جیت کے بعد ہم کافی سارے لوگ بنی گالہ میں بیٹھے تو عمران خان نے کہا کہ جو لوگ بھی وزیر بنیں گے وہ 1300 سی سی گاڑی استعمال کریں گے۔عمران خان کی اس بات پر وہاں بیٹھے تمام لوگوں نے کہا کہ ہم کیوں حکومتی گاڑیاں استعمال کریں؟ ہم سب اپنی اپنی گاڑیوں پر آئیں گے جس پر عمران خان نے خوشگوار حیرت سے کہا ”اچھا!!! تو آپ سب یہ سوچ رہے ہیں“ عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے زیادہ تر لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں اور انہوں نے رضاکارانہ طور پر کہا ہے کہ وہ حکومتی عہدے ملنے کے بعد بھی اپنی گاڑیاں ہی استعمال کریں گے ، حکومت کی گاڑیاں نہیں لیں گے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر بننے والے رہنماءحکومتی گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔