Friday November 1, 2024

ٓیہ آدمی پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ ڈاکٹر بابراعوان نے دھماکے دار بیان دے ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت گرانا اور موجودہ حکومت بنانا ان کا مشن ہے،پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا نام صرف عمران خان جانتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف اور منتخب اراکین مل کر حکومت قائم کریں گے،انہوں

نے کہا کہ مرکز میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کے پاس مطلوبہ اراکین کی تعداد مکمل ہے،ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پہلے پچھلی حکومت گرانے کا کام کر رہے تھے اب نئی حکومت بنانے کا کام کر رہے ہیں،ڈاکٹر بابر اعوان نے صاف کہہ دیا کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کسے دینی ہے اس کا نام عمران خان ہی جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ق لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے

FOLLOW US