Friday November 1, 2024

تحریک انصاف کے دو ناکام امیدواروں کی درخواستوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، چونکا دینے والی خبرآگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 91 اور این اے 71کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر،کم ووٹوں سے ہارے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے،تحریک انصاف کے امیدواروں عامر سلطان چیمہ اور الیاس چوہدری کا درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار عامر سلطان چیمہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی،درخواست میں کہا گیا

کہ ان کے مد مقابل امیدوار ذوالفقار احمد کو 279 ووٹ زیادہ ہونے کی بناء پر جیت کا حقدار قرار دیا گیا،درخواست میں کہا گیاکہ ریٹرننگ افسر نے کسی قانونی جواز کے بغیر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی،درخواست میں استدعا کی گیا کہ عدالت اس حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا،دوسری جانب این اے 71 گجرات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے تحریک انصاف کے ناکام امیدوارالیاس چوہدری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے

FOLLOW US