اسلام آباد (نیوزیسک)تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی ،اب مسلم لیگ ن میں فاروڈ بلاک بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت بن رہی ہے اور وہ پنجاب میں حکومت بنانے کا دعویٰ کررہے ہیں۔
اس لئے تحریک انصاف کی بات ٹھیک ہے کہ ان کو پنجاب حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔ اب ان کو پنجاب میں فارورڈ بلاک بنانے کی ضرورت نہیں رہی ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں حکومت بنانے کی باتیں اب مورال اپ رکھنے کے لئے ہیں تاہم تحریک انصاف کی حکومت کو مرکز اور پنجاب میں مضبوط اپوزیشن کے بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔