Saturday January 18, 2025

وزارت اعلیٰ کے لیے سازشیں کرنے والے پرویز خٹک کو عمران خان نے دلچسپ سزا دے دی، ہر کوئی دنگ رہ گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا اعلان پرویز خٹک سے کروانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پرویز خٹک کو وفاق اور انکے ساتھیوں کو صوبائی سطح پر اہم عہدے دے کر مطمئن کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک میں تحریک انصاف کی نئی حکومت بننے جارہی ہے، تحریک انصاف 115نشستوں کے ساتھ قومی

 

اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ، مسلم لیگ ن 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ پیپلزپارٹی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔پنجاب میں بھی پاکستان تحریک انصاف 123 نشستیں حاصل کرکے صوبے کی دوسری بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے اور اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر آنے والے دنوں میں پنجاب میں حکومت بنانے کی دعوے دار ہیں۔اسی طرح خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف 65 نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔گزشتہ روز کی خبروں کے مطابق خیبر پختونخواہ میں اقتدار کی جنگ زور پکڑ گئی ہے۔اس حوالے سے دو بڑے دھڑے تحریک انصاف میں سامنے آ چکے تھے۔۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عاطف خان کو بطور وزیر اعلیٰ لانا چاہتی تھے تو دوسری جانب پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے عاطف خان کو بطور وزیر اعلیٰ لانے کی مخالفت کردہ تھی۔ یہ بھی خبر تھی کہ پرویز خٹک بھی دوبارہ وزارت اعلیٰ سنبھالنے کیلئے بضد تھے۔پرویز خٹک کو عمران خان کی جانب سے تلقین کی گئی تھی وہ قومی اسمبلی کا حصہ بنیں، تاہم اس حوالے سے بھی سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے بڑی شرط عائد کی تھی۔ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر انہیں قومی اسمبلی کا حصہ بنانا ہے، تو پھر بھی وہ عاطف خان کو وزیراعلی خیبرپختونخواہ بنانے کی حمایت نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پرویز خٹک اپنے داماد کو خیبرپختونخواہ کا وزیراعلی بنوانا چاہتے ہیں۔تاہم اس حوالے سے پرویز خٹک کے تازہ ترین بیان نے ساری قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کل میرے حوالے سے جو خبریں چلتی رہیں وہ میڈیا کا پراپیگنڈا ہے اور میں اسکو رد کرتا ہوں ۔ہم لوگ عمران خان پر پریشر ڈالنے کے لیے نہیں بلکہ ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہمارا لیڈر ہے اور وہ جسے بھی ہمارے اوپر بطور وزیر اعلیٰ لے کر آئے گا ہم اسے قبول کریں گے چاہے وہ امریکہ سے ہی کیوں نہ آئے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف بھی سارے معاملے کا حل سوچ چکی ہے۔پارٹی قیادت کی جانب سے جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کی وزارت اعلیٰ کا اعلان پرویز خٹک سے کروایا جائے۔۔پرویز خٹک گروپ کو مطمئن رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرویز خٹک کو وفاق اور انکے ساتھیوں کو صوبائی سطح پر عہدے دے کر خاموش کروایا جائے گا۔اس ضمن میں مزید پیش رفت یہ ہے کہ جلد ہی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے نام کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

FOLLOW US