Saturday January 18, 2025

تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد بھارت اب عمران خان اور دیگرپی ٹی آئی رہنمائوں کیساتھ کیا کرے گا؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی حکومت بنتے دیکھ کر بھارت نے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے تیز کردیے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کا نیامشن یہ ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ اپنے رابطے میں مزید اضافہ کرے اور خاص کر ایسے رہنما جن کا نئی

 

حکومت میں خاص عہدوں پر مامور ہونے کا امکان ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق انتخابات میں عمران خان کی کامیابی پربھارتی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم امیدکرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت جنوبی ایشیا کو دہشت گردی، تشدد سے آزاد، محفوظ، مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔رپورٹس کے مطابق بھارت کا کہنا ہے پاکستانی عوام کے خیال میں وزیر اعظم نریندر مودی خواہش مند ہیں کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت دوبارہ آئے جبکہ انہوں نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا ہرگز نہیں چاہتے ان کے لیے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہی پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی ان کے تعلقات اچھے رہیں جن میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی شامل ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نےوزیر اعظم مودی سےعمران خان کو مبارکباد دینے کا مطالبہ نہیں کیا جبکہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے گزشتہ روزعمران خان کو فون پر مبارک باد دی۔صدر اشرف غنی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ماضی کی تمام باتوں کو فراموش کرکے خوشحال سیاسی، سماجی اور اقتصادی مستقبل کی جانب قدم بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

FOLLOW US