Saturday January 18, 2025

سعودی عرب اور چین کے بعد پاکستان کو 130ارب روپے مزید مل گئے، مگر کہاں سے؟ پاکستانی خوش ہو جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عام انتخابات میں عمران خان کی جیت کے بعد گویا فضاءہی بدل چکی ہے۔چین نے پاکستان کو 2ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی ہے جس میں سے 1 ارب ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹس میں منتقل بھی ہو چکے ہیں اور سعودی عرب کی طرف سے بھی پاکستان کو 1ارب ڈالر مل گئے ہیں۔ اب ان دوست ممالک کے بعد
انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن نے بھی پاکستان میں ساڑھے 4ارب ڈالرمالیت کی حامل آئل فنانسنگ فیسیلٹی بھی چالو کر دی ہے، جس سے روپے کی قیمت کو استحکام ملے گا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہو گی۔ دوسری طرف انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے رکن ادارے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نے بھی پاکستان کو 10کروڑ ڈالر (تقریباً 12ارب 80 کروڑ روپے) مزید قرض دینے کی منظوری دے دی ہے، جس سے پاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی۔انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے یہ اقدامات ایسے وقت میں اٹھائے گئے ہیں جب میڈیا میں غیرمصدقہ رپورٹس چل رہی ہیں کہ سعودی عرب جلد پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آگے آئے گا اور اس کی مدد کرے گا، جس کا ایک مظاہرہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 1ارب ڈالر دیئے جانے کی صورت میں ہم دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت نے سعودی عرب سے 5ارب ڈالر کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ تاہم اب امید کی جا رہی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سعودی عرب سے 2ارب ڈالر سے زائد کی امداد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔

FOLLOW US