Saturday January 18, 2025

وہ سیاسی شخصیت جس نے عمران خان سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں چھوڑ کر پنجاب اسمبلی جانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(نیوزڈیسک) چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب میں تگڑا عہدہ ملنے کی امید،،قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں چھوڑدیں۔۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وفاق کی بجائے پنجاب کی سیاست میں کردار ادا کروں گا اس لئیے میں قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں چھوڑ رہا ہوں۔۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک میں تحریک انصاف کی نئی حکومت

 

بننے جارہی ہے، تحریک انصاف 115نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ، مسلم لیگ ن 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ پیپلزپارٹی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔وفاق میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں میں تبدیلی آرہی ہے۔چاروں صوبوں کے گورنروں نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وفاق کے بعد صوبوں میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت قائم کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گئ جبکہ بلوچستان میں بھی وہ بلوچ پارٹیوں سے بات چیت کر رہی ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کا حکومت سازی کے لیے بڑا میچ پنجاب میں مسلم لیگ ن سے پڑے گا۔دونوں جماعتیں پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پر مار رہی ہیں تاہم اس موقع پر آزاد امیدواروں اور مسلم لیگ ق کا کردار اہم ہوگا۔۔تحریک انصاف اس حوالے سے اعلان کر چکی ہے کہ وہ پنجاب میں 180 کے نمبر تک پہنچ چکی ہے۔اس میں سب سے بڑا کردار مسلم لیگ ق کا ہے۔مسلم لیگ ق پہلے ہی سے انتخابات میں تحریک انصاف کی اتحادی تھی اور متعدد نشستوں پر تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی تھی۔تاہم الیکشن جیتنے کے بعد مسلم لیگ ق نے پنجاب میں تحریک انصاف کی حمایت کے بدلے پنجاب کی وزارت اعلیٰ مانگ لی تھی تاہم تحریک انصاف کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔اس موقع پر خبر یہ بھی آرہی ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب میں کوئی بڑی پوزیشن ملنے جا رہی ہے جس کے بعد چوہدری پرویز الہٰی نے قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں وفاق کی بجائے پنجاب کی سیاست میں کردار ادا کروں گا اس لئیے میں قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں چھوڑ رہا ہوں اس موقع پر انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میری گجرات کی سیٹ پر مونس الہٰی الیکشن لڑیں گے جبکہ چکوال والی سیٹ کا فیصلہ چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔

FOLLOW US