Saturday November 2, 2024

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان پہلا غیر ملکی دورہ کس ملک کا کریں گے ؟ ناقابل یقین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سب سے پہلے کس ملک کا دورہ کریں گے۔ یہ فیصلہ ان کے لئے مشکل ہو گا۔ گزشتہ روز افغان صدر نے انہیں قابل کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ روائتی طور پر پاکستان میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد

سابق وزرائے اعظم سب سے پہلے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے لئے جاتے رہتے ہیں جس کے بعد سابق وزرائے اعظم کی پہلی ترجیح چین کا دورہ ہو گیا ہے۔ عمران خان ہفتہ کے روزچینی زبان میں ایک ٹویٹ میں پاک چین تعلقات کو بڑی اہمیت دی ہے۔ توقع ہے کہ وہ پہلا سرکاری دورہ عوامی جمہوریہ چین کا کریں گے جو پاکستان کا سٹریٹجک پارٹنر ہے اور سی پیک جیسے بڑے اقتصادی منصوبے میں شراکت دار ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا حلف ڈی چوک یا پریڈ گراﺅنڈ پر اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ حلف کیلئے دیگر جگہوں کے آپشنز بھی زیر غور ہیں تاہم حتمی فیصلہ سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا حلف ڈی چوک یا پریڈ پر اٹھائے جانے کا امکان ہے کیونکہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سب سے پہلے کس ملک کا دورہ کریں گے۔ یہ فیصلہ ان کے لئے مشکل ہو گحلف برداری کی تقریب کا حتمی فیصلہ ایک یا دو روز میں ہوگا۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے حکومت میں آتے ہی دھرنے کے مقام کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی اے نے ڈی چوک کو ڈیموکریسی چوک بنانے کی ٹھان لی ہے۔

FOLLOW US