Saturday November 2, 2024

تحریک انصاف شیخ رشید کے ساتھ بہت بڑا ” ہینڈــ” کر گئی الیکشن جیتتے ہی بہت بڑے وعدے سے انحراف کر لیا پنڈی بوائے کا بھی پارہ چڑھ گیا، حیران کن صورتحال

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 60کی سیٹ پر الیکشن کے معاملے پر تحریک انصاف اور شیخ رشید کے مابین اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔ شیخ رشید این اے 60میں الیکشن ملتوی ہونے کے بعد اپنے خاندان کے کسی فرد کی امیدوار کے طور پر نامزدگی کے خواہاں ہیں لیکن دوسری جانب تحریک انصاف نے اس بارے میں کچھ اور ہی سوچ رکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق این اے 60میں امیدوارکی نامزدگی کے معاملے پر شیخ رشید اور تحریک انصاف کے مابین ٹھن گئی ہے ۔

شیخ رشید چاہتے ہیں کہ معاہدےکے مطابق حلقہ این اے 62 اور حلقہ این اے60ان کے پاس ہی رہیں اور اب ان کی این اے62میں جیت کے بعد حلقہ این اے60میں ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق الیکشن لڑیں ۔ لیکن تحریک انصاف نے اس معاملہ پر اپنا ارادہ بدلتے ہوئے عارف عباسی یا محبوب کیانی میں سے کسی ایک کو الیکشن لڑانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ جس پر فریقین میں تنائو کی صورتحال برقرارہے۔

FOLLOW US