Saturday November 2, 2024

بریکنگ نیوز : اگر مجھے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ نہ دیا گیا تو ۔۔۔۔۔شاہ محمود قریشی کے ایک جملے نے بنی گالہ میں تہلکہ برپا کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے کیلئے پرعزم، پارٹی چیئرمین پر واضح کر دیا کہ اگر ان پر بطور وزیراعلیٰ اعتماد کا اظہار نہ کیا تو پھر وہ وفاق میں کوئی عہدہ نہیں لیں گے اور عام رکن اسمبلی کی طرح ایوان میں اپنا

سیاسی کردار نبھائیں گے تاہم عمران خان نے ابھی تک اقرار کیا اور نہ ہی انکار۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے حالیہ رابطہ میں صاف کہہ دیا ہے کہ وہ وزارت خارجہ سمیت کسی اور عہدہ کے خواہشمند نہیں، اگر پارٹی انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کر دے وہ یہ عہدہ قبول کر لیں گے تاہم عارضی طور پر کسی کو بھی وزیراعلیٰ بنا دیا جائے تو انہیں اعتراض نہیں۔ وزیراعلیٰ کے حوالے سے گرین سگنل ملنے پر ضمنی الیکشن میں صوبائی سیٹ پر انتخاب لڑیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے رابطے میں واضح کیا کہ وہ وزیر خارجہ سمیت کسی اور وزارت یا عہدہ کے خواہشمند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا یہ ماننا ہے کہ جنوبی پنجاب سے ماضی میں انصاف نہیں ہوا اس لیے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے کیلئے پرعزم، پارٹی چیئرمین پر واضح کر دیا کہ اگر ان پر بطور وزیراعلیٰ اعتماد کا اظہار نہ کیا تو پھر وہ وفاق میں کوئی عہدہ نہیں لیں گے اور ان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق ہونے کے باعث میرا وزیراعلیٰ بننا پارٹی کی مقبولیت میں مزید اضافہ کا سبب بنے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کو کوئی جواب نہیں دیا تاہم ان کا کہنا تھا جو بھی فیصلہ ہو گا پارٹی کے مفاد میں ہی ہو گا۔

FOLLOW US