Saturday November 2, 2024

’’ن لیگ کی گیم اوور‘‘پنجاب مٹھی سے نکل گیا،تخت لاہور کی جنگ تحریک انصاف نے جیت لی

لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کرلیے، وفاقی کیساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ سے کہیں زیادہ نمبرز حاصل کر لیے ہیں، اس وقت تحریک اںصاف کے پاس پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے موجود ووٹوں کی تعداد 168 تک پہنچ گئی ہے: فواد چوہدری۔ تفصیلات کے مطابق تخت

پنجاب حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف پنجاب سے منتخب ہونے والے متعدد آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ پنجاب سے آزاد امیدواروں کو تحریک اںصاف میں شامل کروانے میں سب سے اہم ترین کردار جہانگیر ترین نے ادا کیا۔ جبکہ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کر لیے ہیں۔بلکہ تحریک اںصاف مطلوبہ سے بھی کہیں زیادہ نمبرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فواد چوہدری کا دعوی ہے کہ تحریک اںصاف نے ق لیگ کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے، یوں تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 168 ووٹ حاصل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد وفاق میں تحریک انصاف 115 نشستوں کیساتھ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔2 روز قبل تک تحریک انصاف کے پاس 123 نشستیں تھیں جبکہ ن لیگ کے پاس 129 نشستیں تھیں۔ تاہم اب تحریک انصاف کو اکثریتی آزاد امیداروں اور ق لیگ کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ یوں تحریک انصاف کی مجموعی نشستوں کی تعداد اب 168 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے کسی بھی جماعت کو 149 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

FOLLOW US