Saturday November 2, 2024

بریکنگ نیوز: پی ٹی آئی میں بڑی دراڑ کا خطرہ ۔۔۔ پرویز خٹک نے عمران خان سمیت تمام قیادت کو دنگ کر ڈالنے والا اعلان کر دیا

پشاور (ویب ڈیسک ) جس پر پورے ملک نے اعتماد کیا اسے اپنے کھلاڑی نے دھوکا دے دیا ، پرویز خٹک وزیراعلی کے پی کا قلمدان اپنے پاس رکھنے پر بضد ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کا عہدہ کسی صورت نہیں چھوڑوں گا،

پشاور اور دیگر اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا چاہتا ہوں ۔رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک کو 6ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ وہ وزرات اعلی کے عہدے کیلئے اراکین کو اعتماد میں لیں گے، نہیں پرویز خٹک نے پشاور سے نومنتخب ایم پیز سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں ۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں عمران خان نے پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران انہیں وفاقی حکومت میں عہدے کی پیشکش کی تھی ،تاہم وہ ابھی تک وزارت اعلی خیبر پختونخوا حاصل کرنے کے لئے بضد ہیں ۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں اکثریت حاصل کرلی قوم کو مبارکباد دیتاہوں ، وزیر اعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کا ہوگا ۔ق لیگ مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے تحریک انصاف کے ر ہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب اپنے نمبر پورے کرلئے ہیں ، ق لیگ پنجاب اور مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں حکومت ہماری ہوگی ۔ اس پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمار ے پا س 168ارکان کی حمایت موجود ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں اس وقت ہماری نشستیں خواتین، آزاد امیدواروں اور اتحادی جماعتوں کو اکٹھا کرکے 180کے قریب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تحریک انصا ف کی مخلوط حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب تحریک انصاف سے ہوگا اور اس کا فیصلہ عمران خان کریںگے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کراچی جارہے ہیں جہاں وہ ایم کیو ایم سے بات چیت کریں گے ۔

FOLLOW US