Saturday November 2, 2024

ق لیگ اور تحریک انصاف میں ڈیل ہو گئی، وفاق اور پنجاب میں دونوں جماعتوں کا سیاسی اتحاد قائم ، پنجاب میں وزیراعلیٰ کس جماعت کا ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں اکثریت حاصل کرلی قوم کو مبارکباد دیتاہوں ، وزیر اعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کا ہوگا ۔ق لیگ مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے تحریک انصاف کے ر ہنما فواد چودھری

نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب اپنے نمبر پورے کرلئے ہیں ، ق لیگ پنجاب اور مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں حکومت ہماری ہوگی ۔ اس پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمار ے پا س 168ارکان کی حمایت موجود ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں اس وقت ہماری نشستیں خواتین، آزاد امیدواروں اور اتحادی جماعتوں کو اکٹھا کرکے 180کے قریب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تحریک انصا ف کی مخلوط حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

FOLLOW US