اسلام آباد (نیوزڈیسک )میں عمران خان کو وزیر اعظم مانتا ہوں لیکن وہ یہ نہ کہیں کہ دھاندلی نہیں ہوئی، سینئر صحافی نے فوج پر کھلم کھلا الزام عائد کر دیا .. سینئر صحافی فہد حسین نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں ہمیں سب کچھ پتہ ہے لیکن ہم بات نہیں کر سکتے ،میں عمران خان کو وزیر اعظم مانتا ہوں لیکن وہ یہ نہ کہیں کہ دھاندلی نہیں ہوئی ۔نجی نیوز
چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فہد حسین نے کہا کہ آج آپ میرے سے سوال کررہے ہیں لیکن آپ کو پتہ ہے کہ میں اس کا جواب نہیں دے سکتا ،کاشف عباسی بھی نہیں دے سکتے اور آپ بھی نہیں دے سکتے ،لیکن مجھے اور آپ کو پتہ ہے کہ ہمارے دلوں میں کیا ہے ۔اس موقع پر محمد مالک نے کہا کہ میں آپ کو کھل کر کہتا ہوں کہ اس ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے ،پاک فوج نے تحریک لبیک پاکستان کو سپورٹ کیا ،اس سے بڑی غلطی یا نقصان ملک کو نہیں ہو سکتا ،اب بتائیں کیا کھل کے کہنے کو رہ گیا ہے ؟اس پر فہد حسین نے کہا کہ ہم وہ باتیں نہیں کر سکتے اور ہم وہ باتیں اس لیے نہیں کر سکتے کیونکہ جس پلیٹ فارم پر ہم بیٹھے ہیں ،یہ پلیٹ فارم وہ باتیں برداشت نہیں کر سکتا ،آج آپ میرے گھر چائے پر آ کر بیٹھیں تو ہماری باتیں مختلف ہونگی ۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان جیتے ہیں اور انہیں حکومت کرنے کا حق ہے لیکن وہ یہ نہ کہیں کہ دھاندلی نہیں ہوئی ،آپ کو اور مجھے معلوم ہے کہ انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں تھی ،یہ زخم اندر کے ہیں اوپر سے نظر نہیں آتے اور یہ زخم تب ظاہر ہونگے جب عمران خان پر پڑے گی ۔