لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مطلوبہ تعداد میں ارکان کی حمایت کے لیے رسہ کشی جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران کئی آزاد ارکان پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہوچکے ہیں جب کہ پارٹی
کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے مزید 7 ارکان کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے لیے درکار 149 سیٹس پوری کر لی گئی ہیں اب ہماری حکومت ہو گی واضح رہے کہ آج صبح سے یہ خبریں چل رہی تھیں کہ پنجاب میں بھی مسلم لیگ (ق) کے چوہدری برادران پہلے ہی تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کرچکے ہیں اور وہ آج چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس طرح نمبر پورے کرنے کے اس گورکھ دھندے میں تحریک انصاف آگے نظر آتی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں شہبازشریف سے خورشیدشاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان،اویس نورانی، شاہد خاقان عباسی، غلام احمد بلور، میاں افتخار، راجہ ظفرالحق، احسن اقبال، سعدرفیق اور مشاہد حسین سید بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں کسی بھی جماعت کوسادہ اکثریت کے لیے 149 ارکان کی حمایت درکار ہے، مسلم لیگ (ن) کے 129 ارکان جب کہ تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 123 تھے