اسلام آباد(نیوزڈیسک)عام انتخابات 2018ء میں شکست کھانے والی اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا، وزیراعظم کا مشترکہ امیدوار نامزد کیا جائے گا اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ سے تعاون کریں گے،،الیکشن کمیشن کومستعفی ہوجانا چاہیے، میڈیا سنسرشپ کی مذمت کرتے ہیں، احتجاجی مظاہروں کونہیں
دکھایا جارہا۔اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد مولانافضل الرحمن، یوسف رضا گیلانی اور راجا ظفر الحق میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ مولانافضل الرحمن نے کہا کہ ہم سب ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑ کرآئے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم اکٹھے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شرم آنی چاہیے ان اداروں کو جنہوں نے پاکستان کے مینڈیٹ کوچرایا۔ووٹرز ووٹ چوری کرنے پرسر پکڑ کربیٹھے ہوئے ہیں۔کہ ہم کیا فیصلہ کیا تھا اور کیا ہوگیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ غیرملکی مبصرین نے بھی الیکشن کودھاندلی زدہ الیکشن قرار دیا ہے۔جبکہ الیکشن سے متعلق بین الاقوامی سطح پر تحفظات ہیں۔۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بنوں ، ڈی آئی خان ، پنجاب اور سندھ میں مظاہرے ہورہے ہیں لیکن میڈیا میں کہیں بھی یہ نہیں دکھایا جارہا ہے۔میڈیا کوپیشکش کرتا ہوں جہاں ہم جمہوریت کی آزادی کی بات کررہے ہیں وہاں میڈیا سے بھی کہتا ہوں کہ آؤ ہمارے ساتھ چلو۔انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کئی نکات پراتفاق ہوگیا ہے اور کئی پرمشاورت جاری ہے۔ضمنی انتخاب میں ملکر الیکن لڑا جائے۔ہم دھاندلی کیخلاف مشترکہ جنگ ملکر لڑیں گے۔لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے ایک اور اے پی سی بلائیں گے۔۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ملکر وفاق میں حکومت سازی کیلئے حکمت عملی طے کریں۔جبکہ پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کی پیپلزپارٹی کوسپورٹ کرنی چاہیے۔اس موقع پریوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایک جماعت کے علاوہ تمام جماعتیں متحد ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔۔پارلیمنٹ کا فورم بہترین فورم اس کومضبوطی سے تھامیں گے۔۔پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مضبوط کردار نبھائیں گے۔میڈیا پرسنسرشپ کی مذمت کرتے ہیں۔۔اے پی سی اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے بات کریں گے۔۔مسلم لیگ ن کے رہنماء راجا ظفرالحق نے کہا کہ پورے الیکشن کمیشن کومستعفی ہوجانا چاہیے ۔ہماری شکایات بھی نہیں سنی گئیں۔