لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفراللہ نے کہا ہے کہ این اے 249 کراچی سے میاں شہبازشریف 700 ووٹ سے ہارے ہیں، فارم 45 پر ان کا نام ہی نہیں لکھا۔مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفراللہ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کراچی کے حلقے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرا نے کا مطالبہ
کر دیا۔انہوں نے کہا کہ این اے 249 میں مسترد ووٹوں کی تعداد 2700 ہے،،شکست کا مارجن پانچ فیصد سے کم ہو تو ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی ہے الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ دوبارہ گنتی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہرسیاسی حکومت کو اختیار ہے کہ وہ اپنے گورنر تعینات کرے۔