Saturday November 2, 2024

تمام سیاسی جماعتیں ملکر عمران خان کوبچائیں، عمران خان کونہ بچایا گیا توکیا ہو گا؟ جاوید ہاشمی کا خطرناک انکشاف

ملتان(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکر عمران خان کوبچائیں، عمران خان کونہ بچایا گیا توجمہوریت کوخطرہ ہوگا،،عمران خان بطور مہرہ کام کررہے ہیں،،عمران خان کو کمزور مینڈیٹ ملا،کیسے عوامی مسائل حل کریں گے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

عمران خان کے پاس اختیارات والی حکومت نہیں ہوگی۔عمران خان کوالیکشن میں کمزور مینڈیٹ ملا ہے۔۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ کمزور حکومت کیسے عوام کے مسائل حل کرے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت کاممکنہ فنانس منسٹر کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے امداد مانگیں گے۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتوں سے کہتاہوں عمران خان کوبچائیں عمران خان کونہ بچایا گیا توجمہوریت کوخطرہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان توبطور مہرہ کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دوبارہ گنتی اور دھاندلی کی جانچ پڑتال کیلئے حلقے کھولنے کی بات کی لیکن انہوں نے اپنا حلقہ نہیں کھلوایا۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں پنجاب پرراج کرنے کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔۔ن لیگ کے رہنماء رانا ثناء اللہ خاں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء چوہدری نثار علی خان نے وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی،،ن لیگ کو13آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مزید 4ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ جس کے ساتھ مسلم لیگ ن کے پاس آزاد ارکان کی تعداد 13ہوگئی ہے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے 148ارکان کی ضرورت ہوگی۔ تاہم مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات میں 129نشستیں جیت رکھی ہیں۔دوسری جانب اس کے مدمقابل پنجاب میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ کرنے والی تحریک انصاف نے عام انتخابات میں 122نشستیں حاصل کررکھی ہیں۔تاہم پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس وقت ارکان کی تعداد 131ہوگئی ہے۔۔مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس حکومت سازی کیلئے نمبر ز پوے ہیں تاہم وقت سے پہلے آزاد ارکان کے بارے میں نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی مخلو ق سے بچانے کیلئے آزاد امیدواروں کے نام نہیں بتا سکتے۔تاہم جلد آزاد امیدواروں کے ناموں ا علان کیا جائے گا۔واضح رہے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 148ارکان چاہئیں۔

FOLLOW US