Saturday November 2, 2024

بریکنگ نیوز : تحریک انصاف یا (ن) لیگ ۔۔۔؟ این اے 124 میں دوبارہ گنتی کے نتیجہ میں کون جیت گیا ؟ لاہور سے بنی گالہ تک ہلچل مچا دینے والی خبر

جھنگ (ویب ڈیسک ) جھنگ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 کے پوسٹل بیلٹ ، دس پولنگ اسٹیشنز اور مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے صاحبزادہ محبوب سلطان کو 538 ووٹو ں کی برتری سے کامیاب قرار دے دیا گیا ریٹرننگ آفس

کے ذرائع کے مطابق اس حلقے سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ محبوب سلطان کو 589 ووٹ کے فرق سے جیتے تھے اور ان کے مدمقابل پی پی پی کے مخدوم فیصل صالح حیات نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے دس پولنگ اسٹیشنز ، پوسٹل بیلٹ اور مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی میں واضع فرق نہ ہونے کی وجہ سے مزید پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کا حکم نہیں دیا اور درخواست مسترد کر دی دریں اثناء قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دو دن بعد بھی مکمل نہ ہو سکا جبکہ پی پی 108 میں دوبارہ گنتی کے بعد بھی مسلم لیگ ن کے اجمل آصف کی برتری بر قرار رہی این اے 106 ،این اے 108 ، اور پی پی 115 میں ووٹوں کی گنتی آج صبح 9 بجے دوبارہ شروع کی گئی یاد رہے کہ این اے 106 سے تحریک انصاف کے نثار جٹ ، این اے 108 سے مسلم لیگ ن کے عابد شیر اور پی پی 115 سے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر اسد معظم نے ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہوئی ہے ۔ ان حلقوں کے ووٹو ں کی گنتی گزشتہ روز رات گئے تک جاری رہی اس موقع پر فوج اور پولیس کے اہلکارو ں کی بڑی تعداد بھی سیشن کورٹ میں موجود رہی جبکہ امیدوار وں کے علاوہ ان کے حامیون کی بڑی رتعداد بھی وہاں موجود رہی ۔

FOLLOW US