Saturday November 2, 2024

ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، علیم خان کو این اے126کے حوالے سے بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان کے حلقوں سمیت 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی۔امیدواروں کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلیوں کے 16 حلقوں پر دوبارہ گنتی

کی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی کے ایسے حلقے جہاں دوبارہ گنتی ہونی ہے ان میں این اے57 راولپنڈی، این اے 158 ملتان، این اے 110 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 15 ایبٹ آباد، این اے 10 شانگلہ، این اے 159 ملتان، این اے 170 بہاولپور، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 140 قصور شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290، 291 اور 292 ڈی جی خان میں بھی دوبارہ گنتی ہوگی جب کہ پی پی 220 ملتان اور پی پی 228 میں بھی دوبارہ گنتی کا عمل ہوگاجبکہ پی پی 111فیصل آباد، 232وہاڑی، 267 رحیم یارخان ، پی پی 102فیصل آباد، 285ڈی آئی خان ، پی پی 191 پاکپتن ، پی پی 223ملتان،پی پی 253 ،پی پی 246 بہاولپور،پی پی 185اوکاڑہ،پی پی 27 جہلم ، پی پی 219ملتان،پی پی 256رحیم یارخان، پی پی 186اوکاڑہ، 137 شیخوپورہ ، پی پی 170لاہور،پی پی 255 رحیم یارخان میں دوبارہ گنتی نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی این اے 57راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ رہے تھے جبکہ عبد العلیم خان این اے 129لاہورسے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے ۔

FOLLOW US