ظاہر پیر(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ایم پی اے مخدوم ہاشم جواں بخت کا حلقہ پی پی 259 کی سیٹ خالی کرنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق اس حلقے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں شامل مخدوم شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑایا جائے گا۔ مخدوم ہاشم جواں بخت
دو حلقوں پی پی 259 اور 261 سے کامیاب ہوئے تھے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ وفاق میں اتنی عددی اکثریت ہے جس میں مستحکم حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں کچھ عناصر کو کامیابی ہوئی لیکن آج سب اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز کو مسترد کردیا کیونکہ دوہرا معیار نہیں ہوسکتا، جہاں نشستیں ملیں وہاں الیکشن درست باقی جگہ غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ بلا جوازہے، اسی کمیشن کی سربراہی میں تمام الیکشن ہوئے اور صوبوں میں اسی الیکشن کے نتیجے میں اپنی حکومتیں بنارہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگوں نے نئے پاکستان کے تصور اور ویژن کو قبول کیا ہے، ہم نئے پاکستان کے تصور کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، ہمیں جو بین الاقوامی کمیونٹی سےسپورٹ مل رہی ہے اس سے حوصلہ بلند ہوا، الیکشن کےبعد اسٹاک مارکیٹ میں استحکام آیا، روپیہ اوپر آیا ہے، یہ سب مثبت اشارے ہیں۔شاہ محمود قریشی نےکہا کہ انتخابات کو پوری دنیا نےتسلیم کیا اب ہم آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں، عمران خان
کے پہلے خطاب کو مخالفین نے بھی تسلیم کیا، قوم سے اپیل ہے ہمارا ساتھ دیں۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ وفاق میں اتنی عددی اکثریت ہے جس میں مستحکم حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں ہم نےتاریخ پلٹ دی جہاں عوام نے نہ صرف موقع دیا بلکہ دو تہائی اکثریت دی، وہاں بڑی بڑی قد آور شخصیات کو ہمارے کم متعارف لوگوں نےشکست دی، یہ عمران خان کی سوچ کی کامیابی تھی۔شاہ محمود نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں نمبرز گیم میں (ن) لیگ سے آگے جاچکے ہیں، (ق) لیگ کے ساتھ معاملات آگے بڑھ چکے ہیں، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بہت سے آزاد امیدوار آگئے ہیں لہٰذا پنجاب میں بھی ہماری حکومت ہوگی، بلوچستان حلیفوں کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے