لاہور (نیوزڈیسک) عام انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح برتری کے بعد تحریک انصاف اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت کر رہی ہے۔سیاسی مبصرین کی جانب سے بھی رائے آنے کا سلسلہ جاری ہے اسی حوالے سے معروف کالم نگار منصور آفاق کا اپنے ایک کالم” وزیر اعلی فواد چوہدری ” میں کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے لیے علیم خان اور
فواد چوہدری کے نام سامنے آئے ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ علیم خان نے پارٹی پر بہت پیسہ خرچ کیا ہے لیکن علیم خان کا نام نیب انکوائری میں بھی شام ہے جب کہ ان کا نام پانامہ لیکس میں بھی آ چکا ہے۔منصور آفاق کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری نوجوان ہیں اور ان پر کوئی داغ بھی نہیں ہے۔ضرب بھی کاری لگاتے ہیں۔جیسے ضلع جہلم میں لگائی۔میرے خیال میں فواد چوہدری میں پنجاب میں تبدیلی لانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ فواد چوہدری ابھی نوجوان ہیں تو وہ اتنے نوجوان بھی نہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو جب وزیر اعظم بنی تھیں تو اُن کی عمراس وقت فوادچوہدری سے بھی کم نہیں تھی ۔۔نواز شریف بھی جب پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تھے تو اُس وقت فواد چوہدری سے عمر میں چھوٹے تھے ۔فواد چوہدری کے باپ دادا بھی سیاست میں رہ چکے ہیں۔فواد چوہدری ہی پنجاب میں شریف فیملی کی سیاست کا بھر پور مقابلہ کر سکتے ہیں ۔علیہ اور وکلا پر اُن کے اثرات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ہارنے والوں کی احتجاجی سیاست کا گڑھ پنجاب ہی ہونا ہے اُن سے کسی طرح نبرد آزما ہونا ہے ۔یہ فواد چوہدری اچھی طرح جانتے ہیں ۔وہ عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب کو نئے پاکستان میں ڈھال کر دکھانے کا کرشمہ دکھا سکتے ہیں۔