Monday November 4, 2024

چوہدری نثار کو قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا ایک اور موقع مل گیا، شکست کے باوجو دکس طرح ایم این اے بن سکتے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کیلئے اپنے حریف سرور خان کی جانب سے خالی چھوڑی گئی نشست پر ضمنی الیکشن لڑیں گے ۔ سابق وزیر داخلہ ن لیگ سے ٹکٹ لینے کی بجائے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا تھا۔۔چوہدری نثار کو 25 جولائی کے انتخابات میں

 

شکست ہوئی تھی ۔چوہدری نثار کے قریبی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار کے قریبی ساتھی ان سے متاثر ہیں کہ وہ الیکشن میں حصہ لیں اور ثابت کریں کہ 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کا نتیجہ عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں تھا ۔ذرائع نے اشارہ دیا کہ چوہدری نثار اپنی صوبائی نشست رکھیں گے اور اس پر حلف لیں گے اور یہ ممکن ہے کہ وہ (ن)لیگ کو وزیر اعلی کے عہدے کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کریں گے ۔جب کہ دوسری طرف رہنما تحریک انصاف غلام سرور خان نے چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے امکان کو رد کر دیا ہے۔ غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کسی صورت تحریک انصاف میں نہیں آسکتے۔ غلا م سرور خان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار جب اپنے پارٹی قائد کے وفادار نہیں ہو سکے تو پھر اب ہمارے وفادار کیسے ہوں گے۔ چوہدری نثار کو تحریک انصاف کبھی اپنا حصہ نہیں بننے دے گی۔واضح رہے کہ راولپنڈی کے این اے 59 اور این اے 63 قومی اسمبلی کے وہ اہم ترین حلقے تھے جن پر سارے ملک کی نگاہیں مرکوز تھیں۔ 2 حلقوں سےمسلم لیگ ن کے باغی چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ان میں سے این اے 59 چکری چوہدری نثار کا آبائی حلقہ تھا جب کہ این اے 63 ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے حلقے پر چوہدری نثار کے مخالف غلام سرور خان کی گرفت مظبوط تھی۔ چوہدری نثار نے دونوں حلقوں میں بھرپور مہم چلائی تاہم اس کے باوجود 25 جولائی کو انہیں تحریک اںصاف کے رہنما غلام سرور خان کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی نشست جیتنے میں کامیاب رہے۔

FOLLOW US