Tuesday November 5, 2024

بس بہت ہو گیا ۔۔ میں تمہاری یہ چیزپوری دنیا کو دکھانے لگی ہوں‘ ریحام خان نے عمران خان کو اب تک کی سب سے سنگین دھمکی دے ڈالی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ریحام خان پاکستان تحریک انصاف اور اس کے قائدین پر تنقید کرتی رہی ہیں اور عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق بھی کئی باتیں کیں جس پر پی ٹی سے وابستہ سوشل میڈیا سیل یا کارکنان نے جوابی حملے کیے تاہم تحریک انصاف کی طرف سے جواب نہ دینے

کا فیصلہ کیا گیالیکن اب ریحام خان نے ایک مرتبہ پھر حیران کن اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق تقریباً20لاکھ فالوورز والے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ سے الیکشن سے قبل اور الیکشن کے بعد بھی تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف ٹوئیٹ کرتی رہی ہیں اور انہیں عالمی خبررساں اداروں نے بھی عمران خان سے متعلق بات کرنے کیلئے مدعو کیا۔ریحام خان خود بھی پاکستان کی دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح پاکستان میں ہونیوالے حالیہ انتخابات پر انگلی اٹھاچکی ہیں ۔ریحام خان نے سی این این پر پاکستان میں ہونیوالے حالیہ انتخابات پر موقف دیتے ہوئے ایک سکرین شاٹ شیئرکیا تو ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھاکہ ”امیدہے کہ آپ یہ بتانا نہیں بھولی ہوں گی کہ گھر سے جاتے ہوئے آپ نے عمران خان کا بلیک بیری بھی چوری کیا تھا ، نہ ہی عمران خان کے اردگرد موجودان سرمایہ کاروں کا جن کی آپ کو اپنی فلم بنانے کیلئے تلاش تھی ،قصہ مختصر، آپ ایک مفاد پرست ہیں“۔عمران خان کے اس تبصرے پرریحام خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں اور لکھا کہ ” میں کچھ میسجز جلد ہی سوشل میڈیا پر لکھنے والی ہوں “۔

FOLLOW US