Tuesday November 5, 2024

تحریک انصاف کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو کونسی اہم ذمہ داری ملنے والی ہے؟ تازہ ترین خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے ملاقات کی جس میں بعد از انتخاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔زرتاج گل نے کپتان کو عام انتخابات میں پارٹی کی ملک گیر کامیابی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں حکومت

سازی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے اویس لغاری اور دوست کھوسہ کو شکست دینے پر زرتاج گل کو مبارکباد دی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ زرتاج گل نے ایک خاتون ہو کر روایتی سیاستدانوں کو پی ٹی آئی نظریے سے شکست دی۔ ذرائع کے مطابق زرتاج گل کو مرکز میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عام انتخابات 2018 میں این اے 191 ڈی جی خان سے تحریک انصاف کی زرتاج گل نے میدان مار لیا. تفصیلات کے مطابق غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج میں این اے 191 ڈی جی خان 3 سے تحریک انصاف کی زرتاج گل نے مسلم لیگ ن کے سرداراویس لغاری کو شکست سے دوچار کیا، تحریک انصاف کی امیدوار زرتاج گل79817 ووٹ کر کامیاب قرار پائیں جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے سردار اویس لغاری نے 54548 ووٹ حاصل کئے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عام انتخابات 2018 میں این اے 191 ڈی جی خان سے تحریک انصاف کی زرتاج گل اور این اے 216 سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے میدان مار لیا۔تفصیلات کے مطابق غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج میں این اے 191 ڈی جی خان 3 سے تحریک انصاف کی زرتاج گل نے مسلم لیگ ن کے سرداراویس لغاری کو شکست سے دوچار کیا، تحریک انصاف کی امیدوار زرتاج گل79817 ووٹ کر کامیاب قرار پائیں جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے سردار اویس لغاری نے 54548 ووٹ حاصل کئے۔ادھرقومی اسمبلی کے حلقے 216 سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کی شازیہ مری 82667 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے کشن چند پاروانی 70135 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

FOLLOW US