Monday April 29, 2024

بریکنگ نیوز! وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب .. شاہ محمود قریشی کا نام بھی سامنے آگیا

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں حکومت سازی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پنجاب میں عبوری وزیراعلی بنانے کی تجویز کر دے دی جس سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں نے عدم اتفاق کا اظہار کیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کاذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی مرکز میں عہدے کی بجائے پنجاب کی وزرات

 

اعلی کے خواہشمند ہیں اور شاہ محمود ضمنی الیکشن جیت کر پنجاب اسمبلی میں آنے تک عبوری وزیراعلی چاہتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق اس وقت وزیر اعلی پنجاب کے لئے وہ سب سے زیادہ موزوں ہیں۔تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں کا کہنا تھا کہ نمبر گیم ایسا ہے کہ بار باروزیراعلی تبدیل کئے جانے کا رسک نہیں لیا جا سکتا اور باربار وزیراعلی کی تبدیلی مناسب بھی نہیں ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی میں دوست محمد کھوسہ کوعبوری وزیراعلی بنا یا گیا تھا اورپھر شہباز شریف ضمنی الیکشن جیت کراسمبلی میں آئے تھے اور وزیراعلی پنجاب منتخب ہوئے تھے ۔

FOLLOW US