Sunday January 19, 2025

وزیراعظم بننے سے پہلے ہی عمران خان کو اشرف غنی کا ٹیلی فون ۔۔۔بڑی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) افغان صدراشرف غنی نے عمران خان سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس پر عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعددورہ افغانستان پراتفاق بھی کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان صدراشرف غنی نے عمران خان کوٹیلی فون کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات ہیں،

 

جس پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعددورہ افغانستان پراتفاق کیا ہے ۔ دوسری جانب افغانی سفیرڈاکٹر عمر کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہناتھا کہ صدر اشرف غنی نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی اورعمران خان کی پرامن افغانستا ن کی خواہش کو بھی سراہا ،اور کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔

FOLLOW US