Sunday May 19, 2024

ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، ن لیگ کو بڑی خوشخبری مل گئی

سرگودھا (نیوزڈیسک)ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، ن لیگ کو بڑی خوشخبری مل گئی.. پاکستان مسلم لیگ ن کے این اے 91 سرگودھا سے کامیاب ہونے والے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے دوبارہ گنتی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کو 87 ووٹوں سے شکست دے کر اپنی جیت برقرار رکھی ہے ،ریٹرنگ افسر نے عامر چیمہ کی

 

سارے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی ۔تفصیلات کے مطابق این اے 91 میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیاہے جس میں ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی87 ووٹوں سے دوبارہ جیت گئے ہیں ،دوبارہ گنتی میں ان کے ووٹ تو بڑھ گئے تاہم ان کی لیڈ پہلے سے کم ہو گئی ہے ،دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے ایک لاکھ 10 ہزار 654 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے ایک لاکھ 10 ہزار 567 ووٹ حاصل کیے ،لیڈ کم ہونے پر ن لیگی ایم این اے کی کامیابی کے بعد عامر سلطان چیمہ نے مکمل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے ریٹرنگ افسر نے مسترد کر دیاہے ۔اس سے پہلے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے ایک لاکھ 10 ہزار 525 ووٹ حاصل کئے جبکہ عامر سلطان چیمہ نے ایک لاکھ 10 ہزار 246 ووٹ حاصل کئے تھے ،ذوالفقار علی بھٹی کو پوسٹل ووٹوں کی گنتی سے پہلے 279 ووٹوں کی برتری حاصل تھی جو آج کم ہو کر محض 87 رہ گئی ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں ن لیگ کی نشستوں کی تعداد 64 ہے جبکہ پی ٹی آئی 116 نشتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔دوسری طرف پیپلز پارٹی نے بھی ماضی کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور انتخابات 2013 کے مقابلے میں 14 نشستیں زیادہ حاصل کرتے ہوئے 43 نشستوں پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

FOLLOW US