اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے یہ بیان دیکر سب کو حیران کردیا ہے علیم خان میرے بڑے بھائی اور میرے وزیر اعلیٰ ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات انہوں نے علیم خان سے گلے ملتے ہوئے کی ۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مختلف رہنمامرکز اورپنجاب میں حکومت سازی کے لئے مشاورت کے لئے جمع ہیں۔ ایسے
ایک موقع پر جب علیم خان اور فواد چودھری ایک دوسرے کے قریب کھڑے تھے تو کسی میڈیا پرسن نے فواد چودھری سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے حوالے سے سوال پوچھ لیا جس پر فواد چودھری نے پاس کھڑے علیم خان کو زور سے ”جپھی “ڈالتے ہوئے کہا کہ علیم خان میرے بڑے بھائی ہیں اور میرے وزیر اعلیٰ ہیں ۔ واضح رہے کہ فواد چودھری سے قبل کئی بار وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش کا برملا اظہار کرچکے ہیں اور اب ان کی جانب سے علیم خان کے حوالے سے ایسی بات نے جہاں سب کوحیران کردیا ہے وہا ں کافی حد تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کی نشاندہی بھی کردی ہے ۔