میانوالی (ویب ڈیسک) این اے 95 میں عمران خان کے مدمقابل تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں۔ ضمانتیں ضبط ہونے والے امیدواروں میں قریب ترین مدمقابل ن لیگ کے عبیداللہ خان شادی خیل بھی شامل ہیں۔ عبیداللہ خان شادی خیل کو ضمانت ضبطگی سے بچنے کے لئے 63824 ووٹ درکار تھے مگر،
وہ 50233 ووٹ لے سکے۔ این اے 96 سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امجد علی خان کے مدمقابل امیدواروں کی ضمانتیں بھی ضبط ہو گئیں۔ قریب ترین مدمقابل ن لیگ کے حمیر حیات خان روکھڑی کی ضمانت بھی ضبط ہو گئی۔ حمیر حیات خان کو ضمانت ضبطگی سے بچنے کے لیے 65555 ووٹ چاہئے تھے مگر وہ 55061 ووٹ لے پائے۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق سابق وزیرمملکت برائے داخلہ،سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی کے 5 اور صوبائی9 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئی۔ ضلع سرگودھا میں قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی کی 10 نشستوں پر پیپلز پارٹی نے اپنے 14 امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ حلقہ این 88 سے اظہار الحق،12 ہزار 703، این اے 89 سے محمد اسلم مڈھیانہ 19 ہزار 495، این اے 90 سابق وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی، 21 ہزار 352 ،این اے 91 سے طارق محمود 8 ہزار 37 جبکہ حلقہ این اے 92 سے محمد جمشید نے 16 ہزار 843 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 72 سے محمد رضوان 5 ہزار 115 پی پی 73 اعجاز شیرازی 10 ہزار 996۔ پی پی 74 میاں مظہر علی رانجھا 11 ہزار 812، پی پی 75 پر پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کو بٹھا لیا تھاپی پی 76 سے رانا محمد عباس 9 ہزار 538 پی پی 77 سے متین احمد قریشی 8 ہزار 153 ،پی پی 78 سے صفدر ساہی 10 ہزار 799، پی پی 79 سے حسن رضا بھٹی 2 ہزار 356 پی پی 80 تیمور علی خان 11 ہزار 780 جبکہ پی پی 81سے سردار محمد عاطف میکن 8 ہزار 384 ووٹ حاصل کر سکے اور الیکشن کمشن کی جانب سے کل کاسٹ کا چوتھا حصہ ووٹ نہ لینے والے امیدواروں کی زیر ضمانت رقم جو قومی اسمبلی کیلئے 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کیلئے 20 ہزار رکھی جاتی ہے۔