Tuesday November 5, 2024

”یہ میرے چیف منسٹر ہیں “فواد چوہدری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے کس کی حمایت کا اعلان کر دیا ؟ خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے یہ بیان دیکر سب کو حیران کردیا ہے علیم خان میرے بڑے بھائی اور میرے وزیر اعلیٰ ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ بات انہوں نے علیم خان سے گلے ملتے ہوئے کی ۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مختلف رہنمامرکز

اورپنجاب میں حکومت سازی کے لئے مشاورت کے لئے جمع ہیں۔ ایسے ایک موقع پر جب علیم خان اور فواد چودھری ایک دوسرے کے قریب کھڑے تھے تو کسی میڈیا پرسن نے فواد چودھری سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے حوالے سے سوال پوچھ لیا جس پر فواد چودھری نے پاس کھڑے علیم خان کو زور سے ”جپھی “ڈالتے ہوئے کہا کہ علیم خان میرے بڑے بھائی ہیں اور میرے وزیر اعلیٰ ہیں ۔ واضح رہے کہ فواد چودھری سے قبل کئی بار وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش کا برملا اظہار کرچکے ہیں اور اب ان کی جانب سے علیم خان کے حوالے سے ایسی بات نے جہاں سب کوحیران کردیا ہے وہا ں کافی حد تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کی نشاندہی بھی کردی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی پنجاب میں حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر محمود احمد محمود سے ملاقات کی۔ جس میں پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اسی طرح وفاق میں اپوزیشن بنانے اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار ایازا صادق نے سید خورشید شاہ سے بھی بات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں شہبازشریف بھی شریک ہوں گے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن نے مشاہد حسین سید کے توسط مسلم لیگ ق سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ واضح رہے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی کل نشستوں کی تعداد 129ہے جبکہ تحریک انصاف کی کل نشستوں کی تعداد 122ہے تاہم پی ٹی آئی کے مطابق 9 آزاد ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے

FOLLOW US