اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں سب سے زیادہ سیٹوں کی حامل جماعت بن گئی ہے،پنجاب میں تحریک انصاف حکومت سازی کے عمل کا آغاز جلد کردے گی۔اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ تحریک انصاف پنجاب میں سب سے زیادہ سیٹوں کی حامل جماعت بن گئی ہے ۔ تحریک انصاف کی پنجاب میں
سیٹیں 131ہوگئیں ہیں ،پی پی 46 کے آزاد امیدوار پیر سید سیر الحسن تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں ،پی پی 7 کے کامیاب امید وار راجہ صغیر بھی تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں ، ترجمان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے مزید کامیاب امیدوار تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔پنجاب میں تحریک انصاف حکومت سازی کے عمل کا آغاز جلد کردے گی۔