اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018میں تاریخ ساز کامیابی سمیٹنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کےلئے ایک اور شاندار خوشخبری آگئی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سردار علی محمد مہر نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ، گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 سے آزاد حیثیت سے جیتنے والے سردارعلی محمد مہر 2002 میں سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، جب کہ وہ 3 بار قومی اور ایک بار صوبائی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے عارف علوی اور دیگر رہنماؤں نے علی محمد مہر کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی تھی، جس پر لبیک کہتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ عمران خان سے ملاقات کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔